ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

انتخابی اصلاحات کا بل رواں اجلاس میں پیش کیا جائے گا، ایاز صادق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کا بل ایوان میں منظوری کے لیے رواں اجلاس میں پیش کردیا جائے گا جس کے بعد الیکشن کمیشن اپنا کام شروع کرے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شیخ رشید کو تحفظ دینے کی ہرطرح سے کوشش کی مگر وہ چاہتے ہیں کہ اُن کی ہر چیز کی خبر بنے۔

انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی سے کئی بار استدعا کرچکا ہوں کہ آمد و رفت کے لیے اسپیکر کی لفٹ اور پارکنگ استعمال کریں مگر شیخ رشید نے میری بات نہیں مانی اس کے باوجود انہیں سیکیورٹی اسٹاف کے حصار میں گاڑی تک پہنچایا گیا۔

- Advertisement -

ایاز صادق نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا بل رواں اجلاس میں پیش ہوجائے گا اور اگر یہ بل ایوان سے منظور ہوا تو اس پر الیکشن کمیشن بھی اپنا کام شروع کردے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پریس گیلری میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ روکنے کے لیے ہدایت جاری کردی اور اجلاس کی فوٹیج بنانے کے لیے تمام لوگوں کو آخری وارننگ جاری کی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز قائد ایوان کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی تھی جس میں تحریک انصاف کی جانب سے شیخ رشید احمد کو بطور وزیراعظم مقرر کیا گیا تھا، اجلاس کے اختتام پر قومی اسمبلی کے باہر لیگی کارکنان نے شیخ رشید احمد کو گھیر کر نوازشریف کی حمایت میں خوب نعرے بازی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں