اسلام آباد : وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کو اصلاحات کیلئے عدالت جانے کے بجائے اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر آنے کا مشورہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن اصلاحات کےلیےعدالت کی بجائے اسپیکر آفس آئے، اپوزیشن کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے، ای وی ایم کے نظام کو پہلے صرف سمجھیں ،تمام خدشات دور کریں گے تاہم اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ کےحق پرپیچھے نہیں ہٹ سکتےیہ ہماراانتخابی وعدہ تھا۔
اپوزیشن کو ایک بار پھر کہتاہوں عدالت کی بجائے اسپیکر آفس آئیں اصلاحات کیلئے آپ کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے EVM کے نظام کو پہلے صرف سمجھیں آپ کے تمام خدشات دور کریں گے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر پیچھے نہیں ہٹ سکتے یہ ہمارا انتخابی وعدہ تھا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 18, 2021
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف زرداری فیملی سیاست قصہ پارینہ ہے، اب اپوزیشن میں بھی نئے کھلاڑیوں کی باری ہے، آئندہ 2سال پاکستان کی تاریخ کے آئندہ 2عشروں کی سیاست طے کریں گے، 1990 کی دہائی کی سیاست کا مکمل اختتام آئندہ 2سال میں طے ہے۔
شریف زرداری فیملی سیاست قصہ پارینہ ہے، اب اپوزیشن میں بھی نئے کھلاڑیوں کی باری ہے، اگلے دو سال پاکستان کی تاریخ کے اگلے دو عشروں کی سیاست طے کریں گے، 1990 کی دھائ کی سیاست کا مکمل اختتام اگلے دو سالوں میں طے ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 18, 2021
یاد رہے گذشتہ روز اپوزیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بل اور دیگر بلز کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔