لاہور: وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ بجلی چوری اور نقصانات زدہ علاقوں میں ہی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں موسمِ گرما کا آغاز ہوتے ہی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی جس کے باعث عوام پریشان ہیں۔
ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا، اسی باعث مختلف علاقوں میں چار سے پانچ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آگاہ کیا کہ بجلی کی گزشتہ روزپیداوار 17100 میگاواٹ جبکہ طلب 14840 میگاواٹ تھی۔
ملک میں بجلی کی صورتحال بالکل نارمل ہے۔
اس وقت کوئی شارٹ فال نہیں ہے۔
کچھ ذرائع کے حوالے سے غلط خبریں پھیلائیں جا رہیں ہیں
کل بجلی کی پیداوار 17100 میگا واٹ جبکہ ڈیمانڈ 17000 سے کم ہے۔— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) April 7, 2019
اُن کا کہنا تھا کہ ملک کے کسی بھی علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی البتہ چوری ونقصانات والےعلاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، سسٹم میں کوئی شارٹ فال نہیں کیونکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ زیروہے۔
آج صبح 8:30 پر ملک میں بجلی کی طلب و رسد کے اعداد و شمار :۔۔ کل سسٹم ڈیمانڈ : 14840 میگاواٹ۔ سسٹم میں دستیاب بجلی کی پیداوار:- 17100 میگاواٹ ، شارٹ فال :زیرو، صرف جن علاقوں میں چوری اور دیگر وجوہات کی وجہ سے نقصانات ہیں ادھر تناسب سے اعلانیہ لوڈ مینجمنٹ ہے۔
— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) April 7, 2019
یاد رہے کہ موسمِ گرما کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں بجلی کی طلب بڑھ جاتی ہے کیونکہ سورج کی گرمی سے محفوظ رہنے کے لیے صارفین گھروں اے سی اور دیگر ٹھنڈے رکھنے والے برقی آلات استعمال کرتے ہیں۔