کے پی ٹی نے بندر گاہ پر الیکٹرک کارگو ہینڈلنگ کا آغاز کر دیا۔
کراچی بندرگارہ پر پورٹ آپریشنز کے لیے الیکٹرک ٹرک شامل کر لئےگئے۔ الیکٹرک ٹرکوں کی شمولیت سے کراچی پورٹ کی کارگو ہینڈلنگ سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔
کراچی بندر گاہ کے نجی ٹرمینل ساؤتھ ایشیا پورٹ ٹرمینل پر الیکٹرک ٹرکوں سے کارگو ہینڈلنگ کی ترسیل میں تیزی آئے گی۔
ترجمان کےپی ٹی کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ پاکستان میں ای ٹرک کی سہولت رکھنے والی پہلی بندرگاہ بن گئی الیکٹرک کارگو ہینڈلنگ گرین انرجی کی جانب ایک اہم قدم کے جس سے کاربن فٹ پرنٹ میں بھی کمی آئے گی۔