اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ کے قریب پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : گرمی کی شدت بڑھتے ہی ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 856 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، گرمی کے ستائے عوام کا لوڈشیڈنگ میں جینا محال ہو چکا ہے۔

ملک میں اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 1 سو44 میگاواٹ ہے، جبکہ بجلی کی طلب 27 ہزار میگا واٹ ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں فنی خرابیوں کے باعث 14 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، ہائی لاسز اور بجلی چوری کے علاقوں میں سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق شارٹ فال کے باعث6 سے8گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، البتہ ہائی لاسز اور بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پن بجلی کی پیداوار 6 ہزار 373 میگاواٹ ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس772 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 10 ہزار136سو میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 576 میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ سولر بجلی گھروں کی پیداوار 115،بگاس سے 136 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 3 ہزار 35 میگاواٹ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں