اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

عوام بھاری بلوں سے پریشان، وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا بجلی بل صرف 9819 روپے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کی رہائش گاہ بھی بجلی بلوں کے مد میں 9 ہزار 819 روپے کی نادہندہ ہے جبکہ رہائش گاہ کا گزشتہ ماہ کا بل بھی ادا نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف پاکستانی عوام بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان ہیں ، وہیں دوسری جانب وزیر اعظم کی رہائش گاہ بھی بجلی بلوں کی مد میں نادہندہ نکلی۔

وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا بل صرف 9819 روپے ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ رہائش گاہ کا گزشتہ ماہ کا بل بھی ادا نہیں کیا گیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب مختلف وزارتیں ڈویژنز اور سرکاری ادارے بجلی بلوں کے نادہندہ ہے، مختلف وزارتوں کے ذمےکروڑوں روپے کے بجلی بلوں کے واجبات ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دفترخارجہ 14کروڑ 32 لاکھ 81 ہزار روپےسے زائد ، بی بلاک میں مختلف وزارتیں 9کروڑ83 لاکھ 67 ہزار سے زائد ، کیو بلاک میں وزارت خزانہ سمیت دیگر 4 کروڑ97 لاکھ 20 ہزارروپے سے زائد کی نادہندہ ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی بلاک میں واقع وزارتیں 4کروڑ 4 لاکھ 49 ہزار روپے سے زائد ، پارلیمنٹ ہاؤس بجلی بلوں کی مدمیں5 کروڑ 20 لاکھ 26 ہزارروپے سے زائد ، ایف بی آر بجلی بلوں کی مد میں 1کروڑ 54 لاکھ 20 ہزارروپے سے زائد اور کابینہ بلاک بجلی بلوں کی مد میں 7 کروڑ 64لاکھ 97 ہزار سے زائد کا نادہندہ ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ ہاؤس پر 66 لاکھ 53 ہزار سے زائد پنجاب ہاؤس پر بجلی بلوں کی مد میں 51 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد، فارن سروس اکیڈمی کےذمے41 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد اور نیشنل لائبریری کے ذمےبجلی بلوں کے12لاکھ 90 ہزار سے زائد کے واجبات ہیں۔

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں