جمعرات, جون 19, 2025
اشتہار

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کیلئے نئی مشکل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف شرط پر بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کیلئے نئی مصیبت آگئی ، جس سے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، آئی ایم ایف شرط پر بجلی بلوں میں صارفین کیلئے اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

بجلی بلوں پر وزارت توانائی کو اضافی سرچارج عائد کرنے کی فنانس بل میں منظوری دی گئی۔

سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس میں سرچارج پر وزارت توانائی حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا اسوقت زیادہ سے زیادہ 3 روپے 23 روپے تک سرچارج عائد ہے اور کم سے کم سرچارج 2 روپے 83 پیسے تک عائد ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ سرچارج عائد کرنے کیلئے کیپ کو ختم کر رہے ہیں جس سے مزید سرچارج عائد ہو گا۔

مزید پڑھیں : بجلی صارفین کو دی جانے والی بڑی سہولت ختم  

حکام نے مزید کہا کہ گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے کمرشل بینکوں سے1270 روپے قرض لیا گیا، کمرشل بینکوں کو قرض کی واپسی کیلئے صارفین سے اضافی رقم وصول ہو گی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ سے اس تجویز کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں