کراچی: وزیرتوانائی نے سی او کے الیکٹرک سے رابطہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں کسی قسم کا نیا ٹیکس شامل نہیں کیا جائے۔
کےالیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کے حوالے سے وزیر توانوئی ناصر حسین شاہ کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مونس علی سے رابطہ کیا ہے جبکہ اپنے بیان میں ان کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں سے اضافی ٹیکسوں کے خاتمہ کیلئے وفاق سے بات کی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پرعوام کو ریلیف کے لیے کوشاں ہیں، سندھ حکومت کے الیکٹرک بلوں سے مختلف ٹیکسز کے خاتمے کیلئے کوشش کررہی ہے۔
سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا بجلی کے بلوں میں مختلف ٹیکسز کی شمولیت سے صارفین پر اضافی بوجھ پڑا ہے۔
وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ملک میں مہنگی ترین بجلی پاکستانی عوام کی دسترس سے باہر ہے۔