کراچی : شہر قائد میں بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن ہوا اور شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ، جس سے شہریوں کوپریشانی کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن اور پپری سرکٹ ٹرپ کرگیا، جس کے باعث شہر کے بیشترعلاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔
ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر جانے سے کلفٹن، گزری، گارڈن، جیکب لائن، نارتھ کراچی، ناظم آباد اور سرجانی کے گرڈاسٹیشن نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا، جس سے نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، ،نارتھ ناظم آباد، بفرزون ،بورڈ آفس میں بجلی بند ہوگئی۔
اس کے علاوہ نیوکراچی انڈسٹریل ایریا، یوپی سوسائٹی،نصرت بھٹو کالونی، پہاڑ گنج، یوسف گوٹھ، پاور ہاؤس چورنگی سمیت دیگر علاقے بھی بجلی سے محروم ہوگئے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے اس حوالے سے کہا ہےکہ نیشنل گرڈ کی لائن ٹرپ ہونے سے سپلائی منقطع ہوئی، اچانک سپلائی آف ہونے سے مقامی سرکٹس میں بھی ٹرپنگ آئی، جزوی بحالی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے ۔
شہر میں بجلی کی فراہمی متاثر ہو نے کے حوالے سے اپڈیٹ:
نیشنل گرڈ کی لائن ٹرپ ہونے سے سپلائی منقطع ہوئی ۔
اچانک سپلائی آف ہونے سے مقامی سرکٹس میں بھی ٹرپنگ آئی ۔
جزوی بحالی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے ۔— KE (@KElectricPk) October 20, 2018
ترجمان کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور نیشنل گرڈ سے بھی سپلائی کی فراہمی موصول ہونا شروع ہوگئی ہے۔
شہر کے مختلف مقامات پر بجلی بحال دیگر علاقوں میں بحالی کا عمل تیزی سے جاری۔ نیشنل گرڈ سے بھی سپلائی کی فراہمی موصول ہونا شروع۔ اچانک نیشنل گرڈ سے سپلائی منقطع ہو نے پر ٹرپنگ آئی۔
(1/2)
— KE (@KElectricPk) October 20, 2018
یاد رہے رواں ماہ کراچی میں کئی بار بریک ڈان کے باعث شہریوں کو بجلی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔