ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

بجلی کمپنیوں کو نئی بھرتیاں کرنے، ترقیاں اور مراعاتی پیکج دینے سے روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بجلی کمپنیوں کو نئی بھرتیاں کرنے، ترقیاں اور مراعاتی پیکج دینے سے روک دیا گیا ، نئی تعیناتیاں کرنے سے قبل نجکاری کمیشن سے اجازت لینا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کمپنیوں کی نجکاری کے پہلے مرحلے میں اہم ڈویلپمنٹ سامنے آئی ، بجلی کمپنیوں کو نئی بھرتیاں کرنے، ترقیاں اور مراعاتی پیکج دینے سے روک دیا گیا ہے۔

آئیسکو، فیسکو اورگیپکو کے سی او اوز کو احکامات جاری کردیئے گئے، ذرائع نے بتایا کہ تینوں ڈسکوز میں نئی تعیناتیاں کرنے سے قبل نجکاری کمیشن سے اجازت لینا ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تینوں کمپنیوں کواپنے ملازمین کو پروموشن یا نئی مراعات دینے سے قبل بھی اجازت لینا ہوگی، کمپنیاں مالی یا قانونی ذمہ داریوں سے متعلق معاہدے کرنے سے پیشتراجازت لینے کی پابند ہوں گی۔

بجلی کمپنیوں کو اپنے ریکارڈ اوراکاونٹ بکس اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کے بھِی احکامات جاری کئے گئے ہیں ، تین ڈسکوز کی نجکاری کے سلسلے میں فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کی جاچکی ہے۔

الواریز اینڈ مارسل مڈل ایسٹ لمٹیڈ کی بطور فنانشل ایڈوائزر خدمات حاصل کی گئی ہیں اور کمپنیوں کی نجکاری کے امور میں کوارڈی نیشن کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی جاچکی ہے۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں