تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بڑا ریلیف ملنے کا امکان

ٹوکیو : بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر آگئی، دو ماہ کے لیے قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جاپان میں حکومت کی جانب سے گھریلو صارفین کو بجلی کے بلوں میں وقتی ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے۔

جاپان میں بہت سے گھرانے فروری اور مارچ میں بجلی کے بلوں میں کمی کی توقع کررہے ہیں کیونکہ حکومت کا معاشی رعایت پیکیج رواں ماہ لاگو ہوگیا ہے تاہم بعد ازاں اسی سال بلوں کے بڑھنے کا بھی امکان ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت رواں سال جنوری سے گھریلو صارفین کو سات ین فی کلو واٹ گھنٹہ رعایت دے گی۔ اس کا مقصد توانائی کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ ہلکا کرنا ہے۔

یہ رعایت فروری سے بلوں پر لگ کر آنے لگے گی۔ اوسط گھرانے کے بلوں میں ایک ماہ پیشتر کے مقابلے میں 1800ین تک یا تقریباً 13 ڈالر کی کمی متوقع ہے لیکن دوسری جانب بجلی فراہم کرنے والی کمپنیاں آئندہ مہینوں میں قیمتیں بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔

بجلی کی پانچ کمپنیاں، توہوکُو، ہوکُوریکُو، چُوگوکُو، شیکوکُو اور اوکیناوا، اپریل سے قیمتوں میں اضافے کے لیے حکومت کو درخواست دے چکی ہیں۔

ٹوکیو اور ہوکائیدو الیکٹرک پاور کمپنیاں بھی ان کی پیروی کرتے ہوئے جون سے اضافے کی منظوری چاہتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -