جمعہ, نومبر 29, 2024
اشتہار

بجلی 5 روپے تک مزید سستی ہونے کی امید

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر توانائی اویس لغاری نے امید ظاہر کیا ہے کہ آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدوں کے بعد 5 روپے تک بجلی مزید سستی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری نے ایف پی سی سی آئی کو بجلی سہولت پیکج پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم معاہدوں پر قائم ہیں لیکن آئی پی پیز کی مشاورت سے معاہدے تبدیل کریں گے۔

اویس لغاری نے کہا کہ 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہو چکے اور 11 سے بات جاری ہے، بیگاس کے پاور پلانٹس کے ساتھ بھی معاہدہ ہوچکا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کو بتایا اتنی مہنگی بجلی پیدا کریں گے تو لےگا کون؟ زراعت پر بھی اب 45 فیصد ٹیکس لگ گیا ہے اب ہم بھی ٹیکس میں حصہ ڈالیں گے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ وزیراعظم نے اقتدار سنبھالتے ہی کہا معیشت کا دارومدار پاور سیکٹر پر ہے مہنگا سستامال منگوا کر انڈسٹری نہیں چل سکتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں