جمعہ, اکتوبر 25, 2024
اشتہار

کراچی والوں کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

مہنگی بجلی سے پریشان کراچی کے شہریوں کیلیے بریُ خبر ہے کہ نیپرا نے بجلی 3 روپے 3 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا۔ نوٹیفکشین کے مطابق کےالیکٹرک صارفین سے اضافی وصولی دسمبر کے بلوں میں کی جائے گی۔

کےالیکٹرک نے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 3.9 روپے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع نے کہا کہ کے ای کے لیے اگست کی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ آنا باقی ہے، کے الیکٹرک نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 51 پیسے کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔

 کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 16 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کردی گئی۔ کے الیکٹرک نے ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرامیں جمع کرادی ، کے ای کی درخواست پر نیپرا31 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔

من وعن کمی سے کے ای صارفین کو 24 کروڑ 70 لاکھ کا ریلیف ملے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں