اسلام آباد : کراچی میں بجلی 5 روپے65پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے، جس سے کراچی کے صارفین پر 74 کروڑ 70 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دے دی ، اضافہ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کےتحت 48 پیسے فی یونٹ اضافےکی درخواست کی ہے ، منظوری سے کراچی کے صارفین پر 74 کروڑ 70 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
کے الیکٹرک نے جنوری تا مارچ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 5 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافے کی بھی درخواست کی۔
نیپرا اتھارٹی 31 مئی کو کے الیکٹرک کی درخواستوں پر سماعت کرے گی۔