بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

بجلی کے ستائے عوام کو حکومت کا ایک اور دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بجلی کے ستائے عوام کے لئے ایک اور دھچکا، بجلی 4 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی چار روپےچونتیس پیسےفی یونٹ مہنگی کردی، جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نیپرا نوٹی فیکیشن کے مطابق اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیا گیا، صارفین سے اضافی وصولی ستمبر کے بلز میں کی جائے گی، اس کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا ۔

- Advertisement -

نیپرا کے مطابق حالیہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے بعد صارفین پر59 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑےگا، جس کی وجہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی ہے جس کے نتیجے میں 7 ارب 42 کروڑ سے زائد کااضافی اور ایل این جی کی قلت سے 6 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی مہنگی کردی، نوٹیفکیشن جاری

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 75 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ بجلی ستمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ مد میں مہنگی کی گئی ، اضافہ دسمبر کے بجلی کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں