بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی 70 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے ، ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی درخواست دائر کر دی گئی۔

سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی 30 اکتوبر کو سماعت کرے گی ، سی پی پی اے نے بتایا کہ ستمبر میں12 ارب 11کروڑ 80لاکھ یونٹس بجلی پیداکی گئی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 9 پیسے فی یونٹ رہی۔

- Advertisement -

خیال رہے وفاقی حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں سے اس پر دی جانے والی سبسڈی واپس لے لی ہے۔

اکتوبر سے اس زمرے میں آنے والے صارفین 9 سے 29 روپے فی یونٹ ادا کریں گے کیونکہ انہیں بلوں میں مزید ریلیف فراہم نہیں کیا جائے گا۔

50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین سے 9.39 روپے جبکہ 51 سے 100 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 13.64 روپے فی یونٹ چارج لیا جائے گا۔ ماہانہ 101 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلیے بجلی کا فی یونٹ 29 روپے 21 پیسے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں