شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے بجلی کا بل کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے شرکت کی اور بجلی کے اضافی بل کو کم کرنے سے متعلق اظہار خیال کیا۔
نادیہ خان نے کہا کہ سولر پینل والے نے مجھے بتایا کہ آپ پہلے اپنے اپلائنسز تبدیل کریں پھر سولر لگوائیں اور اے سی کس نے کہا کہ کھڑکی کے اوپر لگائیں، اے سی بیٹ کے اوپر لگانے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک ٹن کا اے سی آپ کی بجلی لازمی بچاتا ہے۔
دوسری جانب اداکارہ امبر خان نے کہا کہ انورٹر اے سی بھی بجلی بچاتے ہیں اگر آپ عام اے سی استعمال کررہے ہیں تو اسے تبدیل کرکے انورٹر اے سی لگوائیں اور اس کو ٹھیک بھی کمپنی کے لوگوں سے کروائیں ورنہ عام اے سی والے اسے مزید خراب کرکے چلے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فریج اور ڈیپ فریزر کا تھرمو اسٹریٹ 6 کی بجائے چار پر رکھیں کیونکہ 6 پر کمپریسر مسلسل چلتا رہتا ہے اور بجلی خرچ ہوتی رہتی ہے۔
امبر خان نے یہ بھی کہا کہ اے سی اگر چلانا بھی ہے تو 26 ٹمپریچر پر چلائیں۔
اداکاراؤں کا کہنا تھا کہ ان طریقوں پر عمل کرکے بجلی کے بل میں نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے۔