جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

بجلی کے بھاری بلوں کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بجلی کے بھاری بلوں کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بجلی 57 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے جس کے لیے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

نیپرا اتھارٹی 26 ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

- Advertisement -

اگست میں 12 ارب 75 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی، اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت 8.81 روپے فی یونٹ رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے 14 روپے فی یونٹ ریلیف پر بیوروکریسی تھری فیز صارفین کے ساتھ ہاتھ کر گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے چودہ روپے فی یونٹ ریلیف سے تھری فیز میٹر والے محروم ہیں، لیسکو ذرائع کا کہنا تھا کہ 14  روپے فی یونٹ ریلیف صرف سنگل فیز میٹرپر دیاجاسکا۔

وزیر اعلٰی پنجاب نے سنگل اور تھری فیز تمام صارفین کو ریلیف دیا تھا تاہم لیسکو ذرائع کے مطابق منسٹری نے ہمیں صرف سنگل فیز میٹر والے صارفین تک ریلیف دینے کی ہدایت کی تھی، اس ماہ کے تھری فیز بلوں پر یہ ریلیف شامل نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ صارفین کی بڑی تعداد روزانہ دفاتر کے چکر لگاتی ہے تاہم صرف سنگل فیز والے 6 لاکھ صارفین کو یہ سہولت مل سکی ہے۔

صارفین کا شکوہ تھا کہ مشہوری اتنی کی گئی اور ریلیف چند لاکھ صارفین کو مل سکا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں