13.2 C
Dublin
جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، شہریوں کا صبر جواب دے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، مختلف علاقوں میں دس سے بارہ لوڈشیڈنگ معمول بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہو گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کردیا۔

مختلف علاقوں میں دس سے بارہ لوڈشیڈنگ معمول بن گئی، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بنارس ، کٹی پہاڑی،اورنگی اور اطراف کے علاقوں میں 10سے 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

- Advertisement -

ایم اے جناح روڈ ،اولڈ سٹی ایریا اور اطراف میں بھی لوڈشیڈنگ اور اضافی بلوں کی شکایات ریکارڈ کی گئی جبکہ گلستان جوہر بلاک18،ملیر کالا بورڈ،ملیر سٹی ، ماڈل کالونی کے علاقوں میں 4سے6گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

کراچی:ملیرمیمن گوٹھ،شیدی گوٹھ اور اطراف سمیت نارتھ کراچی،شادمان،لیاقت آباداور اطراف کے علاقوں ، شاہ فیصل ،گرین ٹاؤن،لانڈھی بھینس کالونی،کورنگی میں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہےہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں ہونے والی بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے۔

ماڑی پور روڈ مسلسل دوسرے روزبھی احتجاج کیا گیا، اہم ترین شاہراہ بند ہونےسےٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور بندرگاہ جانےاورآنےوالی ہیوی ٹریفک بھی پھنس گئی۔

مظاہرین نےپولیس اہلکاروں پرپتھروں کی بارش کردی اور ٹائروں کو آگ لگا کر شدید نعرے بازی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں