تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان، کے الیکٹرک کا وضاحتی بیان

کراچی: ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ فرنس آئل اور گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث پیداواری صلاحیت متاثر ہے، بجلی چوروں کی وجہ سے بھی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہری شدید برہم ہیں، لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے۔

ردعمل میں ترجمان کے الیکٹرک نے وضاحت کی کہ بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈ سے زیادہ فالٹس اور ٹرپنگ کے مسائل ہیں، بجلی چوری والے علاقوں میں کنڈوں کے باعث پی ایم ٹی اوورلوڈ ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی طلب بڑھنے کے باعث کنڈوں کا استعمال کے الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچتا ہے۔

کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ سے قرنطینہ میں مریضوں کی حالت خراب

خیال رہے کہ شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کہیں 12، کہیں 14 اور کہیں 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، نہ صرف عوام سخت اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں بلکہ قرنطینہ میں رکھے گئے کرونا انفیکشن کے مریضوں کی حالت بھی شدید گرمی کے باعث خراب ہونے لگی ہے۔

کراچی کے علاقوں اتحاد ٹاؤن، قائم خانی کالونی، گلشن غازی، ملیر، نوسی کالونی، عیسیٰ نگری، لانڈھی، گلشن ظہور، ابی سینا لائن، نصرت بھٹو کالونی، بلدیہ، گلشن حدید، احسن آباد، گڈاپ کے درجنوں گوٹھوں اور کاٹھور میں 12 سے 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہونے لگی ہے۔

Comments

- Advertisement -