نیپرا کی جانب سے بجلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر بجملک بھر میں بجلی مزید مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاریلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے، بجلی اپریل تا جون 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ہوگا۔
ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی، نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری#ARYNews #NEPRA pic.twitter.com/C0G6CHAUxh
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) October 2, 2023
بجلی صارفین پر تقریباً 160 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین سے چھ ماہ میں اضافی وصولیاں کی جائیں گی جبکہ صارفین سے رواں ماہ سے وصولیاں شروع ہوں گی۔
نیپرا کے مطابق بجلی صارفین سے اکتوبر 2023 تا مارچ 2024 میں وصولیاں کی جائیں گی۔