اشتہار

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 06 پیسے کمی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

 اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 06 پیسے کی کمی کردی۔

اس حوالے سے ملنے والی تازہ ترین اطلاع کے مطابق نیپرا نے بجلی 0.06 فی یونٹ سستی کردی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی0.06پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے، اس سہولت کا اطلاق صرف اپریل کے بلوں پر ہوگا، اور لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

نیپرا کا کہنا ہے کہ  اس سے قبل جنوری  کا ایف سی اے صارفین سے 48 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف ایک ماہ کے لئے تھا۔ فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت 48  پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔ اس کا اطلاق صرف اپریل کے بلوں پر ہوگا۔

اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین پر بھی اس کمی کا اطلاق نہیں ہوگا ،نیپرا ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30 مارچ 2023کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں