کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے سے 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کر دی گئی۔
اضافہ مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے نیپرا کی درخواست پر اضافے کی منظوری دی۔
وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد اضافے کا اطلاق ہو جائے گا۔ کراچی کے صارفین کو اکتوبر اور نومبر میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
300 یونٹ والے صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے فی یونٹ جبکہ 301 یونٹ سے زائد والے صارفین کیلیے 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔
5 کلو واٹ سے زائد کے لوڈ والے صارفین کیلیے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ جبکہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کیلیے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔