اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

وزیر توانائی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اہم بیان دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری مہنگی بجلی فراہم کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اہم بیان دے دیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ وہاں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جہاں لاسز کی وجہ سے بجلی نہیں دی جا رہی، کسی صوبے کے حقوق متاثر نہیں ہو رہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ امید ہے آہستہ آہستہ مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے، بجلی کے لائن لاسز پر قابو پانے کی کوشش کریں گے حکومت کی کوشش ہے کہ عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اسی حکومت میں اصلاحات کے ذریعے صارفین کو سستی بجلی دیں گے، ہمیں آئے ہوئے چند ماہ ہوئے ہیں مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کیلیے 440 ارب روپے کی سبسڈی دیں گے، 2 سے 9 فیصد گھریلو صارفین پر اضافہ ہوگا۔

وزیر توانائی نے کہا کہ جنوری کے بعد بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی جبکہ گھریلوں صارفین پر 7 سے 9 فیصد کی رینج میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈھائی کروڑ گھریلو صارف بجلی کی کم قیمت ادا کر رہے ہیں، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ بلوچستان سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس کیا، صوبے میں زرعی صارفین کو 3 گھنٹے تک بجلی دے رہے ہیں، صوبے کو 10 ہزار میگاواٹ بجلی دینے کو تیار ہیں مگر پیسے تو ملیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 600 ارب روپے سالانہ کے بجلی کے شعبے کے نقصانات ہیں، نقصانات کم ہونے سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی ہو سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں