ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی والوں کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔

کےالیکٹرک کےلئے بجلی 3 روپے 63 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔ یہ کمی فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی ہے۔

نیپرا نےکمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق کمی کا اطلاق کےالیکٹرک کےلائف لائن اور  پروٹیکٹڈ صارفین پر نہیں ہو گا۔

کمی کے بعد کےالیکٹرک صارفین کو مئی کے بلوں میں ریلیف ملےگا اور مئی کےبل جاری ہوجانےکی صورت میں اگلےماہ ریلیف ملےگا۔

علاوہ ازیں مہنگائی کے ستائے پاکستانی شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ملک بھر کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے یہ کمی رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی ہے اور نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نیپرا کے اس فیصلے سے کراچی سمیت ملک بھر بجلی صارفین کو مئی تا جولائی بجلی فی یونٹ ایک روپے 55 پیسے سستی ملے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس کمی سے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 52 ارب 60 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں