جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مہنگائی سے پرپشان عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، بجلی قیمتوں میں اضافے کی درخواست دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی ، درخواست پر نیپرا میں کل سماعت ہو گی۔

 

بجلی قیمتوں میں اضافےکی درخواست دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دی گئی ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر2021 میں 8 ارب 52 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداوارلاگت 73 ارب 84 کروڑروپے رہی۔

درخواست میں کہا ہے کہ 22 روپے 24 پیسے میں فرنس آئل سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی ، ایل این جی سے17روپے 80 پیسے فی یونٹ ، ڈیزل سے 14روپے 8 پیسے فی یونٹ اور کوئلے سے 13.31روپےفی یونٹ بجلی کی پیدا ہوئی۔

سی پی پی اے کے مطابق ایران سے 13 روپے 26 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی تاہم اضافے کی صورت میں صارفین پر 30ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں