اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، اضافہ مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی، کے الیکٹرک نے مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرامیں دائر کی۔
نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت 3 مئی کو کی جائے گی ، من و عن منظوری سے کے الیکٹرک صارفین پر 6 ارب 63 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
یاد رہے 14 اپریل کو نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 58 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔
نیپرا نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فیصلہ جاری کیا ، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ اضافے کا اطلاق صرف اپریل کے بلوں پر ہوگا۔