اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر ہے، بجلی 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے نیپرا میں ایک نظر ثانی شدہ درخواست دائر کی ہے جس میں اس نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ مانگا ہے، سی پی پی اے نے پہلے 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔
سی پی پی اے نے بجلی کی پیداوار کی تفصیل فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جون میں پانی سے 35.13 فی صد، مقامی کوئلے سے 11.06 فی صد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 1.95 فی صد اور مقامی گیس سے 8.66 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔
اسی عرصے میں درآمدی ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی 18.10 فی صد تھی اور جوہری ایندھن سے 14.85 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔ نیپرا اس درخواست پر 31 جولائی کو سماعت کرے گی۔