مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کےلیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ کی کمی کر دی گئی۔
کراچی کے سوا باقی ملک کےلیے بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کی گئے ہیں جس کے مطابق صارفین کو کمی کا ریلیف مارچ کے بلوں میں ملےگا۔
کےالیکٹرک کیلئے بجلی دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے جب کہ ملک کے دیگر علاقوں کیلئے جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔