بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

نواز شریف کا بجلی کی قیمت 14 روپے فی یونٹ کم کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں اپنی صاحبزادی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بجلی کی قیمت 14 روپے فی یونٹ کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اس سہولت سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے۔ عوام کو اگست اور ستمبر کے بلوں میں اس حوالے سے فوری ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 45 ارب روپے مختلف شعبوں سے نکال کر اس پروگرام میں ڈالے جا رہے ہیں۔

قائد ن لیگ نے عوام کو ریلیف دینے پر مریم نواز کو شاباش پیش کرتا ہوں اور وزیراعظم شہباز شریف سے بھی کہتا ہوں کہ وہ عوام کیلیے بہت درد رکھتے ہیں، اس لیے ان کےسکون کیلیے اقدامات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز عوام کو مزید ریلیف دینے کیلیے سولر پینلز کی اسکیم لے کر آ رہی ہیں۔ پنجاب کے لوگوں کو سولر پینلز بھی دیے جائیں گے تا کہ ان کے آئندہ بل اس سے بھی کم ہو جائیں۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے 700 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں