ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

ملک بھر میں بجلی کا بدترین بحران، شہری ہلکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک بھر میں بجلی کے بدترین بحران سے شہری ہلکان ہے ،بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار تین سو میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے،شارٹ فال کے باعث کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر سے عوام کا برا حال ہے، ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 300 میگاواٹ ریکارڈ کیا گیا، شارٹ فال کے باعث 6 سے 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ذرائع پاورڈویژن نے بتایا کہ بجلی کی مجموعی طلب 26ہزار900 میگاواٹ ہے اور مختلف ذرائع سے بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 600میگاواٹ ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ پن بجلی کی پیداوار7 ہزار900 میگاواٹ ،نجی شعبے کے بجلی گھر7 ہزار700 میگاواٹ اور نیوکلیئرپاورپلانٹس سے بجلی کی پیداوار 3 ہزار130 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

ذرائع پاورڈویژن نے کہا کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس520 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 115، سولر پلانٹس سے پیداوار 100 میگا واٹ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں