اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے کمرشل، زرعی اور بلک صارفین کیلئے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی بنیادی قیمت میں 8.04 روپے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، جولائی سے کمرشل صارفین کا فی یونٹ ٹیرف77روپے15پیسے تک پہنچ جائے گا۔
اس کے علاوہ کابینہ نے زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں6روپے62 پیسے کا اضافہ منظور کیا، جولائی سے زرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف46روپے83پیسے تک ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق جنرل سروسز کیلئے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف6روپے98 پیسے بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے، جولائی سے جنرل سروسز کیلئے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف61روپے3پیسے ہوجائے گا۔
بلک صارفین کیلئے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں5روپے51پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ،
جولائی سے بلک صارفین کا فی یونٹ ٹیرف59روپے96پیسے تک پہنچ جائےگا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے صنعتی صارفین کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کی منظوری بھی دی۔