بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

الیکٹرانک ووٹنگ مشین؛ نیا تنازع کھڑا ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراضات کے معاملے پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔

وزارت سائنس نے الیکشن کمیشن کے اعتراضات کو یکطرفہ قرار دے دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل ٹیم کو ‏بریفنگ کیلئے آج بلایا مگر اعتراضات ایک روز پہلے ہی عائدکر دیئے۔

حکام کے مطابق الیکشن کمیشن نے ٹیکنکل ٹیم سے بریفنگ لئےبغیر اعتراضات عائد کئے الیکشن کمیشن نے ‏وزارت سائنس کی ٹیکنیکل ٹیم کوپہلی باربلایا جس نے آج بریفنگ دی۔

حکام وزارت سائنس کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل ٹیم نے الیکشن کمیشن کے سوالات کے جوابات دیئے الیکشن کمیشن ‏نے وزارت سائنس کی مشین پر اعتراض نہیں اٹھایا الیکشن کمیشن کے اعتراضات ٹیکنیکل نہیں جنرل نوعیت کے ‏تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان نےالیکٹرانک ووٹنگ مشین ‏تیارکرلی، مشین کےذریعےووٹرکسی بھی نشان ‏پرکلک کرکے ‏ووٹ ڈال سکےگا۔

انتخابی نشان پرکلک کرکےالیکٹرانک ووٹ کاسٹ ہوجائےگا، مشین سےووٹ کےساتھ بیلٹ پیپربھی ‏‏پرنٹ ‏ہوسکےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں