تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کرپٹ پریکٹسز کو روکنےکیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا کر سکتا ہے۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں شفاف الیکشن کیلئےآئندہ عام انتخابات ای وی ایم کے ذریعے ہوں گے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ اس حوالےسےقانون سازی کرناپارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے اوورسیزپاکستانیوں کوبھی ووٹ کا حق دیاجائےگا، سپریم کورٹ نےفیصلے میں کہاقانون سازی پارلیمنٹ کااختیارہے اور کرے۔
سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں کہا کہ آرٹیکل 222 کے تحت پارلیمنٹ کا اختیار ہے کہ قانون سازی کرے اور آئین کے آرٹیکل 218/3 کے تحت الیکشن کمیشن کی یہ زمہ داری ہے کہ وہ صاف وشفاف، منصفانہ انتخابات کروائے اور کرپٹ پریکٹسز کو روکے۔ اسکے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاسکتا ہے
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) September 19, 2021
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہےوہ صاف،منصفانہ انتخابات کروائے الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہےکہ وہ کرپٹ پریکٹسز کوروکے کرپٹ پریکٹسز کو روکنےکیلئے ٹیکنالوجی کااستعمال کیا جاسکتا ہے۔