اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بپھرے ہاتھی کی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہاتھی اپنا سارا غصہ مشین پر نکال رہا ہے، ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی بھاری ایسکویٹر (حل چلانے کے لیے کسانوں کے استعمال کی مشین) سے لڑ رہا ہے۔

یہ ویڈیو ایک روز قبل فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی اپنی پوری طاقت لگا کر ایسکویٹر کو دھکیل رہا ہے حالانکہ اس طرح کرنا اس کے لیے خطرناک ہوسکتا تھا اور وہ زخمی بھی ہوسکتا تھا۔

لیکن ہاتھی پیچھے نہیں ہٹا اور مشین کو پیچھے کی جانب دھکیلتے ہی دم لیا۔

ویڈیو پر صارفین کی رائے بھی ملی جلی رہی، کسی صارف نے لکھا کہ ہاتھی کو قصوار نہیں ٹھہرایا جائے کیونکہ وہ صرف اپنی حفاظت کررہا ہے۔

کچھ صارفین نے کہا کہ ہاتھی کے غصے کی وجہ معلوم نہیں ہے بس وہ اپنا غصہ اس مشین پر نکال رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں