اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں کہ ہاتھی کتنے ذہین ہوتے ہیں؟ لیکن ایک تازہ ترین ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرانی میں مبتلا کردیا ہے جب ایک ٹاسکر(لمبے نوک دار والا جانور) کامیابی کے ساتھ باڑ کو عبور کیا۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جانے والی ویڈیو ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی ایک جنگل کے باہر کھڑا ہے اور گیٹ بند ہے، ہاتھی کو مستی سوجی، اس نے گیٹ کو گرانے کے بجائے، ریلنگ پر چڑھ کر اسے عبور کرنے کی کوشش کی اور کامیاب ہوگیا۔
اگر آپ کے ذہن میں یہ خیال آرہا ہے کہ بھاری بھر کم ہاتھی کیسے باڑ کو عبور کرسکتا ہے تو اس مختصر کلپ کو دیکھ لیں ، جس میں ہاتھی کی ذہانت کا بھی اندازہ ہوجائے گا۔
Speechless 😶 #elephants pic.twitter.com/6S1WJqEkZS
— Supriya Sahu IAS (@supriyasahuias) November 17, 2021
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی ریلنگ پر ایک پاؤں رکھتا ہے تو اس کا توازن بگڑنے لگتا ہے مگر وہ خود کو سہارا دیکر اسے عبور کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔
اس مختصر ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر بڑا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے، کئی صارفین ویڈیو سے متاثر نظر آئے تو کئی صارفین کا کہنا تھا کہ کوئی ایسا طریقہ لایا جائے کہ باڑ لگائے بغیر ان کے گزرنے کو یقینی بنایا جائے۔