بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

50 فٹ گہرے کنویں میں گرے ہاتھی کے بچے کو کیسے ریسکیو کیا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی شہریوں نے 14 گھنٹے کی مشقت کے بعد ﭘﺎٹھے (ہاتھی کابچہ) کو 50 فٹ گہرے کنویں سے باحفاظت نکال لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ییلوگنڈر نامی گاوں میں پاٹھا کھیتوں میں بنے کئی فٹ گہرے کنویں میں گر گیا تھا۔

ہاتھی کے بچے کو کنویں میں گرا دیکھ کر گاوں کے لوگوں نے محکمہ جنگلی حیات کے افسران کو مطلع کیا جس کے بعد اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پاٹھے کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی تاہم وزن زیادہ ہونے اور کنویں کی کئی فٹ گہرائی کے باعث کئی گھنٹے تک ناکام ہوتے رہے۔

ریسکیو اہلکاروں اور محکمہ جنگلی حیات کے افسران نے ہمت نہ ہاری اور کوشش مسلسل کوشش جاری رکھی اور 14 گھنٹے کے بعد پاٹھے کو کنویں سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہریوں کے مجمع لگانے، شور کرنے اور کئی گھنٹے تک کنویں میں پڑے رہنے کے باعث ہاتھی کا بچہ  شدید غصے میں آگیا تھا جس کے باعث باہر نکلتے ہی اس نے لوگوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں نے اسے قابو کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں