اگرچہ شیروں کے لیے ہاتھی کوئی پسندیدہ انتخاب نہیں ہے تاہم، ایک ہاتھی 14 شیرنیوں کے نرغے میں پھنسا تو ان کے درمیان ایک بھیانک جنگ شروع ہو گئی۔
انڈین فاریسٹ افسر سوسانتا نندا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایک اکیلا ہاتھی اپنی زندگی کے لیے 14 عدد شیرنیوں کے ساتھ دل دہلا دینے والی لڑائی لڑ رہا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، شیرنیاں کافی دیر تک ہاتھی کو زیر کرنے کی کوشش کرتی رہیں، لیکن ہاتھی نے زبردست مزاحمت کرتے ہوئے خود کو ان کا شکار نہیں ہونے دیا۔
ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہاتھی نے کس طرح ایک دل دہلا دینے والی جنگ لڑ کر خود کو شیرنیوں کا شکار ہونے سے بچایا، اور دشمن نمبر ایک کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
Lone tusker takes on 14 lionesses & wins…
Who should be than king of forest ?
Via Clement Ben pic.twitter.com/kYbZNvabFv— Susanta Nanda IFS (@susantananda3) August 27, 2022
ماہرین کا کہنا ہے کہ شیر واحد شکاری ہے جو ہاتھی کو مارنے کی طاقت رکھتا ہے، ہاتھی بڑا جانور ہے جس میں بہت زیادہ گوشت ہوتا ہے لہذا اگر شیر ایک شکار کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو انھیں کئی دنوں تک شکار نہیں کرنا پڑتا۔
ان کا کہنا ہے کہ شیرنیوں کے لیے ایک ہاتھی کا شکار بالکل بھی آسان نہیں ہے، اور شیرنیاں اپنے غرور کے لیے شکار کرتی ہیں۔