جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نگران کی موت پر ہاتھی کا انوکھا خراج عقیدت

اشتہار

حیرت انگیز

کسی شخص کے ساتھ رہتے اور وقت گزارتے ہوئے اس سے انسیت ہوجانا ایک فطری عمل ہے اور اگر معاملہ جانوروں کا ہو تو ان کی محبت اور وفاداری میں کوئی شک و شبہ نہیں۔

تھائی لینڈ میں ایک ہاتھی نے بھی اپنے نگران کی موت پر اسے انوکھا خراج عقیدت پیش کیا جسے دیکھ کر وہاں موجود افراد کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

پلائی پینم نامی 20 سالہ یہ ہاتھی 10 سال قبل سرکس کے لیے ایک شخص کے زیر نگرانی تھا۔ دونوں نے کئی سال ایک دوسرے کے ساتھ گزارے۔

مزید پڑھیں: ہاتھیوں کا جوڑا بچے کو بچانے کے لیے جان پر کھیل گیا

اس دوران نگران کا بیٹا بھی ہاتھی سے مانوس ہوگیا۔ کچھ عرصہ بعد ہاتھی کو قریبی جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔

- Advertisement -

چند روز قبل ایک ٹریفک حادثے میں نگران کی موت واقع ہوگئی۔

آخری رسومات کے موقع پر نگران کے بیٹے کو ہاتھی کی یاد آئی تو وہ اسے قریبی جنگل میں ڈھونڈنے چلا گیا جہاں ہاتھی اسے ایک درخت کے ساتھ بیٹھا نظر آیا۔

نگران کا بیٹا اسے اپنے ساتھ والد کے تابوت کے قریب لایا، اور مانوس خوشبو سونگھتے ہی جیسے ہاتھی کو کچھ سمجھانے کی ضرورت نہ رہی، وہ تیزی سے اپنے نگران کے تابوت کے قریب پہنچا اور اسے گھٹنوں کے بل جھک کر تعظیم دی۔

نگران کو تعظیم پیش کرنے کے بعد ہاتھی دل گرفتہ سا واپس جنگل کی طرف روانہ ہوگیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں