تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ہاتھی تو ہاتھی اس کا بچہ بھی چور نکلا، دلچسپ ویڈیو دیکھیں

ہاتھی اپنی فطری معصومیت اور امن پسند مزاج کے باعث سب کا پسندیدہ جانور ہے لیکن یہاں ہم آپ کو اس کو کھلے عام چوری کرتے دکھا رہے ہیں۔

ہاتھی ایک قوی الجثہ جنگلی جانور ہے تاہم یہ اپنی معصوم فطرت اور امن پسند مزاج کی وجہ سے لوگوں کے پسندیدہ جانوروں میں شمار ہوتا ہے، یہی وجہ ہے آئے دن سوشل میڈیا پر اس کی دلچسپ ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں، اس بار ہم ہاتھی کی ایک ایسی ویڈیو آپ کو دکھا رہے ہیں جس میں یہ معصوم جانور کھلے عام چوری کر رہا ہے وہ بھی اپنے بچے کے ساتھ۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ کی مشہور ایپ انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوکر انٹرنیٹ پر دھوم مچا چکی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مادہ ہاتھی اپنے بچے کے ہمراہ سڑک کے کنارے گنے سے لدے ٹرک سے گنے چوری کر رہی ہے بلکہ بلا خوف وخطر ماں اور بچہ وہیں کھڑے ہوکر اسے مزے سے کھا بھی رہے ہیں۔

سڑک کے کنارے سنسان روڈ پر گنے کا ٹرک کھڑا ہونا بذات خود ایک سوالیہ نشان ہے کہ ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر کہاں گیا؟ شاید وہ کسی ضرورت کے تحت گیا ہو اور واپس آیا ہو تو یہ منظر دیکھا ہو اور اسے فلمانے لگا ہو۔

 

بہرحال کچھ بھی ہو چوری کی اتنی معصومانہ ویڈیو دیکھ کر صارفین بہت محظوظ ہوئے ہیں جس نے بھی دیکھا وہ ایک بار مسکرائے بغیر نہ رہ سکا، اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں لائیکس ملنے کے ساتھ لاکھوں ہی دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

اکثر صارفین نے ویڈیو کے تاثرات میں پیار اور دل والے اموجیز کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

کئی صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں جیسا کہ ایک صارف نے لکھا کہ ’’ان کا پسندیدہ کھانا‘‘، دوسرے صارف نے لکھا کہ ’’یہ ایک موڈ چینجر ہے‘‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ بہت پیارا، مجھے یہ پسند ہے، اس نے میرا دن بنا دیا‘‘۔

Comments

- Advertisement -