تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ہاتھی نے دلہا دلہن اور باراتیوں‌ کی دوڑیں‌ لگوادیں، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں ہاتھی نے شادی کی تقریب میں ہنگامہ برپا کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش میں شادی کی تقریب میں بپھرے ہاتھی نے گاڑیوں سمیت پنڈال تہس نہس کر ڈالا، تقریب میں شریک باراتیوں کی دوڑیں لگ گئی۔

مذکورہ واقعہ پریاگراج کے سرائے عنایت علاقے کے گاؤں آملا پور میں پیش آیا، گزشتہ رات دلہا آنند ترپاٹھی شادی میں ہاتھی کے ساتھ ناریان پور گاؤں سے آملا پور پہنچا۔

شادی کی تقریب میں پٹاخے کی آواز سے ہاتھی بپھر گیا اور رسمی پنڈال کو تباہ کردیا، ہاتھی نے پنڈال میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

ہاتھی بپھرا تو دلہا دلہن سمیت تقریب میں شریک باراتیوں کی دوڑیں لگ گئیں۔

بعدازاں محکمہ جنگلات اور پولیس عہدیداروں کی ایک ٹیم کو مدد کے لیے طلب کیا گیا جو ہاتھی کو قابو کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -