تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ہاتھی کو پینٹ شرٹ پہنانا مہنگا پڑ‌گیا

 اکثر آپ نے چھوٹے پالتو جانوروں بلی، کتا یا پھر بکریوں کو کپڑے پہنے دیکھا ہوگا لیکن کیا آپ نے کبھی ہاتھی کو پینٹ شرٹ پہنے دیکھا ہے۔

بھارت کے ارب پتی تاجر آنند مہندرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہاتھی کی پینٹ شرٹ پہنے ایک تصویر شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی نے جامنی رنگ کی شرٹ اور سفید رنگ کی پینٹ پہن رکھی ہے لیکن اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ ہاتھی نے بیلٹ بھی باندھ رکھا ہے جبکہ ہاتھی کے نگہبان نے لنگی پہن رکھی ہے۔

elephant wearing clothes

ہاتھی کی پینٹ شرٹ والی تصویر کو جہاں بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہیں اس پر دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ہاتھی کا ناپ لینے کے لیے 10 درزیوں کو بلوایا گیا ہوگا، ایک اور صارف نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس نے تکلیف میں جینز پہن رکھی ہے۔

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ یہ ہاتھی کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -