تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سرکس کا ہاتھی بھاگ گیا

ماسکو: روس میں برفباری کے دوران ہونے والے سرکس میں موجود ہاتھی بھاگ گیا جسے بمشکل قابو کر کے واپس لایا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے شہر یکاٹیرن برگ میں موسم سرما کے حوالے سے سرکس جاری تھا کہ اسی دوران ہاتھی اپنے پنجرے سے باہر نکلا اور وہاں سے بھاگ کر سڑک پر آگیا۔

سرکس کے متنظمین اور مالک نے ہاتھی کو مشتعل ہونے سے بچانے اور اُسے پکڑنے کے لیے ہتھنی کا استعمال کیا۔

مزید پڑھیں: غصے سے بپھرے ہاتھی نے ٹرک تباہ کردیا، ویڈیو دیکھیں

منتظمین ہتھنی کے پیر پر زنجیر باندھ کر اُسے باہر کی طرف لے گئے البتہ پریشان کن بات برفباری تھی کیونکہ ہاتھی زمین پر قدم جما نہیں پارہا تھا۔

An elephant crosses the street in Yekaterinburg, Russia.

مالک اور منتظمین نے ہاتھی کو ایک جگہ روکنے کے لیے اُس کی ٹانگ میں زنجیر ڈالی اور اُسے باندھ دیا جس کے بعد اُسے اور ہتھنی کو آرام آرام سے واپس سرکس صاف جگہ پر لائے، پھر دونوں کو کرین کے ذریعے اٹھا کر ٹرک میں ڈالا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ہاتھی اٹلی کی کمپنی کی ملکیت ہے، کمپنی نے سال نو کی آمد کے حوالے سے روسی شہر یکاٹیرن برگ میں سرکس کا انعقاد کیا۔

Circus workers pull an elephant in Russia.

Comments

- Advertisement -