کراچی: راشدمنہاس روڈ پر شاپنگ مال میں لگنے والی خوفناک آگ کے باعث اموات کی تعداد 11ہوگئی جبکہ درجنوں دکانیں خاکستر ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق راچی میں راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں لگنے والی آگ نے 11 قیمتی جانیں نگل لیں جبکہ عمارت سے پچاس سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔
آتشزدگی سے درجنوں دکانیں خاکستر ہوگئیں اور کروڑوں روپے کا سامان راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگیا تاہم ساڑھے 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ کےآٹھ ٹینڈرز، دواسنارکل اور واٹر باؤزر کی مدد سے آگ پر قابوپالیا گیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ صبح چھ بجے عمارت کی چھت پر آگ لگی، جس نےدیکھتے ہی دیکھتے مال کے تین فلورز کواپنی لپیٹ میں لےلیا، عمارت کی بالائی منزل پر دفاتر تھے ، جہاں نائٹ شفٹ کے لوگ کام کررہے تھے، آگ کے بعد عمارت میں بھگدڑ مچنے سےمتعدد افراد زخمی ہوئے۔
امدادی کارروائیوں کے دوران کئی افراد کومال سے بیہوشی کی حالت میں نکالا گیا جبکہ کچھ لوگ باہر آئےتوروپڑے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ نےسب سے زیادہ چوتھی،پانچویں اورچھٹی منزل کومتاثرکیا تاہم عمارت میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
انچارج شعبہ حادثات نے بتایا کہ 9افرادکی لاشیں جناح اسپتال لائی گئیں جبکہ ایک لاش عباسی اورایک سول اسپتال میں لائی گئیں، اس کے علاوہ جناح اسپتال میں4زخمی بھی زیرعلاج ہیں اور جناح اسپتال میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے آگ لگنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا میتوں کومختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیاہے، فائرحکام نےدرجنوں افرادکوبحفاظت عمارت سےریسکیوکیاہے۔
میئرکراچی کا کہنا تھا کہ عمارت میں ریسکیوکاعمل جاری ہے،عمارت میں ہنگامی راستہ نہیں تھا تاہم واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائےگی۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کراچی میں شاپنگ مال میں آتشزدگی کےواقعے میں قیمتی جانوں کےضیاع پررنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعےمیں زخمی شہریوں کےبہترعلاج معالجےکویقینی بنایاجائے اور واقعے کی فوری تحقیقات کرائی جائے۔