کراچی کے علاقے عزیز آباد میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک مرد اور خاتون اے ٹی ایم میں ایلفی ڈال کر فرار ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز نے اے ٹی ایم بوتھ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی جس میں کیپ لگائے مرد کو نقاب پوش خاتون کے ساتھ بوتھ آتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فوٹیج کے مطابق ملزمان نے اے ٹی ایم روم کو لاک کیا اور 6 منٹ تک اندر ہے۔
- Advertisement -
پولیس نے بتایا کہ مشکوک کارروائی کے بعد مشین میں ایلفی ڈالی گئی، سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری۔
دوسری جانب بینک انتظامیہ نے قانونی کارروائی کیلیے پولیس کو درخواست دے دی۔