لاہور: پی ایس ایل تھری کے پہلے ایلی منیٹر میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 1 رن سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کل کراچی کنگز سے ایلی منیٹر مقابلے میں ٹکرائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن شایانِ شان طریقے سے اپنے اختتام کی جانب رواں دواں ہے، اس ضمن میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پلے آف کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مد مقابل تھیں۔
پشاور زلمی نے گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا تو تمیم اقبال اور کامران اکمل میدان میں آئے، سیمی الیون کو پہلا کھلاڑی 9 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوا بعد ازاں ون ڈاؤن آنے والے بلے باز فلیچر بھی 10 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔
محمد حفیظ اور تمیم اقبال نے گرتی ہوئی بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی کوشش کی تو 54 کے مجموعی اسکور پر سیمی الیون کی تیسری وکٹ گری، بعد ازاں چار رنز اضافے کے بعد ہی تمیم اقبال بھی پویلین روانہ ہوگئے، نئے آنے والے بلے باز سعد نسیم بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 86 کے مجموعی اسکور پر ٹیم کو پانچویں وکٹ کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک طرف تو زلمی کے کھلاڑی ایک کے بعد ایک پویلین روانہ ہوتے رہے تو دوسری طرف لیام ڈوسن نے ذمہ دارانہ اور دھواں دھار بیٹنگ کے سلسلے کو جاری رکھا اور 35 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
پشاور زلمی مقررہ اوورز میں10وکٹوں کے نقصان پر157رنز بنائے، جن میں ڈوسن 62، تمیم اقبال 27، محمد حفیظ 25 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلر راحت علی نے چار اوورز میں 16 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا علاوہ ازیں تھسارا پریرا نے 2، محمد حسان، امیر حمزہ، حسان خان اور محمود اللہ 1، 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسد شفیق صفر کے مجموعی اسکور پر بغیر کھاتہ کھولے پویلین روانہ ہوئے جبکہ 17 رنز پر کوہلر بھی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، محمد نواز اور کپتان سرفراز احمد نے 63 رنز کی شراکت داری کے بعد اسکور 80 تک پہنچایا تو دونوں کھلاڑی اسی پر آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے۔
نئے آنے والے بیٹسمین محمود اللہ 116 ، روسو 117، پریرا 132، حسان خان 133 پر آؤٹ ہوئے، انور علی نے ٹیم کو فتح دلوانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر بدقسمتی سے میچ برابر کرنے کے لیے لیے جانے والے رن پر امیر حمزہ آؤٹ ہوئے اور پشاور زلمی کو صرف 1 رن سے فتح حاصل ہوئی۔
گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز اور سرفراز احمدنے35،35رنزبناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ زلمی کے حسن علی،ثمین گل ، وہاب ریاض اور عمید آصف نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
انورعلی 14گیندوں پر28رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور انہیں اچھی اننگز کھیلنے کا ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ حسن علی میچ آف دی میچ قرار پائے۔ پشاور زلمی کل دوسرےایلی منیٹرمیں کراچی کنگز سے ٹکرائےگی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگز
بیسواں اوور (لیام ڈوسن): آخری اوور میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جیت کے لیے 25 رنز درکار تھے، سرفراز الیون کے انور علی اور امیر حمزہ وکٹ پر موجود تھے، انور علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ گیندوں پر 22 رنز حاصل کیے جس کے بعد ایک بال پر تین رنز درکار تھے، آخری بال پر چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری کے قریب انور علی کیچ آؤٹ ہونے سے بچے مگر دوسرا رن لینے کی کوشش میں حمزہ آؤٹ ہوئے۔
Peshawar Zalmi won by 1 run!
Watch ball by ball highlights at https://t.co/52ZlOAymMX#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/Hr0IDKUXDn
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 20, 2018
انیسواں اوور (وہاب ریاض): تیسری گیند پر تھریسا پریرا 11 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، پانچویں بال پر حسان خان بھی آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے،اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 133/8 تک پہنچا۔
OUT! 18.5 Wahab Riaz to Hasan Khan
Watch ball by ball highlights at https://t.co/52ZlOAymMX#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/3MnkQgrXKN
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 20, 2018
OUT! 18.3 Wahab Riaz to Thisara Perera
Watch ball by ball highlights at https://t.co/52ZlOAymMX#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/bGGwVhbkkg
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 20, 2018
اٹھارواں اوور (حسن علی): صرف 2 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 130 تک پہنچا۔
سترہواں اوور (وہاب ریاض): 10 رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 128/6 تک پہنچا۔
سولہواں اوور (عمید آصف): دوسری گیند پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمود اللہ جبکہ چوتھی گیند پر روسو آؤٹ ہوئے، 6 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 118/6 تک پہنچا۔
OUT! 15.4 Umaid Asif to Rilee Rossouw
Watch ball by ball highlights at https://t.co/52ZlOAymMX#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/LVLxUTy1HG
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 20, 2018
پندرہواں اوور (حسن علی): 4 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 112/4 تک پہنچا۔
چودہواں اوور (عمید آصف): 6 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 108/4 تک پہنچا۔
تیرہواں اوور (لیام ڈوسن): ایک چوکے کے بعد اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 102/4 تک پہنچا۔
بارہواں اوور (ثمین گل): 6 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 94/4 تک پہنچا۔
گیارہواں اوور (عمید آصف): ایک چوکے اور دو سنگلز کی مدد سے مجموعی اسکور 86/4 تک پہنچا۔
دسواں اوور (ثمین گل): چوتھی گیند پر محمد نواز 35 کے انفراد جبکہ اگلی ہی گیند پر کپتان سرفراز احمد 35 کے اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 80/4 تک پہنچا۔
OUT! 9.5 Sameen Gul to Sarfraz Ahmed
Watch ball by ball highlights at https://t.co/52ZlOAymMX#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/guU3XHXzoG
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 20, 2018
OUT! 9.4 Sameen Gul to Mohammad Nawaz
Watch ball by ball highlights at https://t.co/52ZlOAymMX#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/V5DBct7tjK
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 20, 2018
نواں اوور (ڈوسن): 2 چھکوں کے بعد اوور میں 16 رنز حاصل ہوئے جس کے بعد اختتام پر مجموعی اسکور 79/2 تک پہنچا۔
SIX! 9.6 Liam Dawson to Sarfraz Ahmed
Watch ball by ball highlights at https://t.co/52ZlOAymMX#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/F4WQ9YJllR
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 20, 2018
آٹھواں اوور (وہاب ریاض): 9 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 63/2 تک پہنچا۔
ساتواں اوور (لیام ڈوسن): 5 رنز اضافے کے بعد گلیڈی ایٹریز کا مجموعی اسکور 54/2 تک پہنچا۔
چھٹا اوور (عمید آصف): 12 رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 49/2 تک پہنچا۔
پانچواں اوور (وہاب ریاض): 5 رنز اضافے کے بعد گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 37/2 تک پہنچا۔
چوتھا اوور (ثمین گل): کپتان سرفراز احمد اور محمد نواز نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 32/2 تک پہنچایا۔
تیسرا اوور (حسن علی): کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی پشاورزلمی کےخلاف دوسری وکٹ 17 کے مجموعی اسکور پر گری کہ جب کوہلر کیڈمور 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 24/2 تک پہنچا۔
OUT! 2.1 Hasan Ali to Tom Kohler-Cadmore
Watch ball by ball highlights at https://t.co/52ZlOAymMX#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/3ovagpzila
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 20, 2018
دوسرا اوور (ثمین گل): 8 رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 17/2 تک پہنچا۔
ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو صفر کے مجموعی اسکور پر اسد شفیق کیچ آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے، پہلے اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 9/1 تک پہنچا۔
OUT! 0.1 Hasan Ali to Asad Shafiq
Watch ball by ball highlights at https://t.co/52ZlOAymMX#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/KEpfkYcdMG
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 20, 2018
پشاور زلمی اننگز
بیسواں اوور (تھساراپریرا) آخری اوور میں صرف چار رنز کا اضافہ ہوا اور 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، جس کے بعد مجموعی اسکور 157 تک پہنچا۔
OUT! 19.4 Thisara Perera to Wahab Riaz
Watch ball by ball highlights at https://t.co/52ZlOAymMX#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/i8TCUUce2F
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 20, 2018
Peshawar Zalmi have scored 157. Will Quetta Gladiators chase it down?
Watch ball by ball highlights at https://t.co/52ZlOAymMX#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/QffrqbCZT8
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 20, 2018
انیسواں اوور (امیر حمزہ): 17 رنز اضافے کے بعد زلمی کا مجموعی اسکور 154/8 تک پہنچا۔
اٹھارواں اوور (راحت علی): تیسری گیند پر کپتان ڈیرن سیمی 2 کے انفرادی جبکہ 137 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، پانچویں بال پر ڈاؤسن 35 گیندوں پر 62 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 137/8 تک پہنچا۔
OUT! 17.3 Rahat Ali to Darren Sammy
Watch ball by ball highlights at https://t.co/52ZlOAymMX#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/svTseODxmd
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 20, 2018
OUT! 17.5 Rahat Ali to Liam Dawson
Watch ball by ball highlights at https://t.co/52ZlOAymMX#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/2ByUJnNGzW
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 20, 2018
سترہواں اوور (تھساراپریرا): پشاور زلمی کے لیے یہ اوور سود مند ثابت ہوا، دو دو چھکوں اور دو چوکوں کے بعد 21 رنز بنے اور اختتام پر مجموعی اسکور 135/6 تک پہنچا، لیام ڈوسن نے اسی اوور میں اپنی ففٹی بھی مکمل کی۔
SIX! 16.5 Thisara Perera to Liam Dawson
Watch ball by ball highlights at https://t.co/52ZlOAymMX#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/Rd1faWyGbv
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 20, 2018
سولہواں اوور (راحت علی): دوسر بال پر عمید آصف 7 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 114/6 تک پہنچا۔
OUT! 15.2 Rahat Ali to Umaid Asif
Watch ball by ball highlights at https://t.co/52ZlOAymMX#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/MKNoViiba0
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 20, 2018
پندرہواں اوور (حسان خان): ایک چھکے اور چار سنلگز کے بعد مجموعی اسکور 111/5 تک پہنچا۔
چودہواں اوور (انور علی): تین چوکوں اور دو سلنگز کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 101/5 تک پہنچا۔
تیرہواں اوور (حسان خان): تھساراپریرا نے باؤنڈری کے قریب شاندار کیچ لے کر سعد نسیم کو پویلین کی راہ دکھائی، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 87/5 تک پہنچا۔
OUT! 12.4 Hasan Khan to Saad Nasim
Watch ball by ball highlights at https://t.co/52ZlOAymMX#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/LRhVUye9tU
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 20, 2018
بارہواں اوور (محمد نواز): تین رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 86/4 تک پہنچا۔
گیارہواں اوور (حسان خان): 7 رنز اضافے کے بعد زلمی کا مجموعی اسکور 83/4 تک پہنچا۔
دسواں اوور (محمود اللہ): 17 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 76/4 تک پہنچا۔
نواں اوور (محمد نواز): تمیم اقبال چوتھی گیند پر آؤٹ ہوئے، اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 59/4 تک پہنچا۔
OUT! 8.4 Mohammad Nawaz to Tamim Iqbal
Watch ball by ball highlights at https://t.co/52ZlOAymMX#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/U3LCrEcOLM
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 20, 2018
آٹھواں اوور (محمود اللہ): محمد حفیظ 14 گیندوں پر 25 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین روانہ ہوئے، اوور اختتام پر 57/3 تک پہنچا۔
OUT! 7.3 Mahmudullah to Mohammad Hafeez
Watch ball by ball highlights at https://t.co/52ZlOAymMX#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/uul65Aup2m
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 20, 2018
ساتواں اوور (حسان خان): 6،0،1،0،1،1 مجموعی اسکور 53/2 تک پہنچا، محمد حفیظ 25 اور اوپنر تمیم اقبال 26 کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، اسی اوور میں زلمی نے مجموعی اسکور کی نصف سنچری بھی مکمل کی۔
50 comes up for Peshawar Zalmi!
Watch ball by ball highlights at https://t.co/52ZlOAymMX#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/tUAJAANRac
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 20, 2018
چھٹا اوور (محمد نواز): 0،4،1،1،0،1 مجموعی اسکور 44/2 تک پہنچا، جبکہ محمد حفیظ 18 اور اوپنر تمیم اقبال 24 کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پانچواں اوور (امیر حمزہ): 4،4،4،0،1،0 مجموعی اسکور 37/2 تک پہنچا۔ محمد حفیظ 13 اور اوپنر تمیم اقبال 22 کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
چوتھا اوور (راحت علی): 1،0،4،0،4،1، مجموعی اسکور 24/2 (محمد حفیظ اور تمیم اقبال کریز پر موجود ہیں)
تیسرا اوور (امیر حمزہ): 0، آؤٹ، 0، 0،0،چونکا، 2 (آندرےفلیچرایک رن بناکرمیرحمزہ کی گیندپرآؤٹ ہوئے، :تھساراپریرانےآندرےفلیچرکاشاندارکیچ پکڑا) اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 14/2 تک پہنچا۔
OUT! 2.2 Mir Hamza to Andre Fletcher
Watch ball by ball highlights at https://t.co/52ZlOAymMX#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/hy8MxLN9av
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 20, 2018
دوسرا اوور (راحت علی): کامران اکمل بغیر کوئی رن بنائے کلین بولڈ ہوکر پویلین روانہ ہوئے، 1 رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 10/1 تک پہنچا۔
OUT! 1.3 Rahat Ali to Kamran Akmal
Watch ball by ball highlights at https://t.co/52ZlOAymMX#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/iNynFqImqK
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 20, 2018
زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز تمیم اقبال اور کامران اکمل نے کیا جبکہ محمد نواز نے پہلا اوور کرایا، اختتام پر ٹیم کا اسکور 9/0 تک پہنچا۔
ٹاس
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں پہلے بھی کھیلتے رہے ہیں کوشش ہوگی کہ فتح حاصل کریں‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ تماشائی دونوں ٹیموں کو مکمل سپورٹ کریں گے اور جب غیر ملکی کھلاڑی میچ کھیل کر جائیں گے تو انہیں بہت مزہ آئے گا۔
گلیڈی ایٹرز کے کپتان پی ایس ایل اور غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا قابلِ مسرت ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے اور میچ میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے دوسری بار پاکستان آنے پر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، پاکستانی شائقین کا جوش قابل دید ہے۔
دونوں ٹیموں نے پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں کی ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں محمود اللہ، تھسارا پریرا، ٹام کولر کو شامل کیا گیا جبکہ پشاور زلمی میں تمیم اقبال اور اینڈرے فلیچر اسکواڈ کا حصہ بنے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ میں شامل ہونے والے غیرملکی کرکٹرز نجی ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے لاہورایئرپورٹ پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
پاکستان میں کھیلنے کے لیے رضا مند ہونے والے غیرملکی کھلاڑیوں میں کراچی کنگز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شامل تھے،غیرملکی کرکٹرز میں کراچی کنگز کے جوڈین لی، روی بوپارا، کولن انگرام، ٹائمل ملز، ڈیوڈویسی اور لینڈل سیمنزشامل ہیں۔
غیرملکی کھلاڑیوں میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، ایون لوئس، رکی ویسلز، لیام ڈوسن، کرس جارڈن، آندرے فلیچر شامل ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رائلی روسو بھی لاہور پہنچ گئے ہیں جبکہ کوچنگ اسٹاف میں مکی آرتھر، ویون رچرڈز، جولیئن فاؤنٹین شامل ہیں۔