تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

الزبتھ نے ’دی کراؤن‘ میں ہمایوں سعید کے کردار سے متعلق بتادیا

آسٹریلوی اداکارہ الزبتھ دیبیکی نے معروف اداکار ہمایوں سعید کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ پاکستانی فنکار ہمایوں سعید کی اداکاری کی متعرف ہوگئیں۔

آسٹریلوی اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں ہمایوں سعید کے ساتھ فلم کر کے خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہوں کیونکہ انہوں نے اپنا کام بھرپور انداز سے کیا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix US (@netflix)

الزبتھ کا کہنا تھا کہ ’آپ کو انداز نہیں ہے کہ ہمایوں سعید جیسے باصلاحیت اداکار کے ساتھ کام کر کے میرے اندر کتنا نکھار اور احساس پیدا ہوا، جب آپ فلم دیکھیں گے تو اس کا بخوبی اندازہ ہوجائے گا‘۔

انہوں نے ہمایوں سعید کے کردار کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر بس اتنا بتایا کہ وہ ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کررہے ہیں اور میں اس سے زیادہ کچھ نہیں بتا سکتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Crown (@thecrownnetflix)

الزبتھ دیبیکی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ہمایوں سعید کے ساتھ دی کراؤن فلم کا تجربہ بتایا اور کہا کہ ’وہ بہت زبردست اور اچھے اداکار ہونے کے ساتھ خوبصورت شخصیت کے مالک بھی ہیں‘۔

واضح رہے کہ 90 کی دہائی میں شاہی خاندانوں کی زندگی کے بارے میں آنے والے سیزن میں نئی کاسٹ نظر آئے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Crown (@thecrownnetflix)

دی کراؤن میں جو اولیویا کولمبین ملکہ البزتھ دوم کا کردار نبھائیں گی جبکہ جوناتھن پرائس ان کے شوہر شہزادہ فلپ کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

Comments

- Advertisement -