امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے کلیئر نے سربراہ ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا ایلون مسک کے 13ویں بار والد بننے کا حیران کن دعویٰ کر دیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایشلے کلیئر کا دعویٰ ہے کہ وہ حال ہی میں ایلون مسک کے بچے کی ماں بنی ہیں جو دولت مند شخصیات کی 13ویں اولاد ہے۔
ایشلے کلیئر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ پانچ ماہ قبل میں نے بچے کو جنم دیا جس کے والد ایلون مسک ہیں، پہلے میں نے اس کو راز رکھنے کی کوشش کی لیکن میڈیا نے مجھے اعلان کرنے پر مجبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: برازیلی خاتون اوّل نے ایلون مسک کو گالی بک دی
ایک ایکس صارف ایشلے کلیئر کی پرانی پوسٹ سامنے لایا جس میں انفلوئنسر نے لکھا تھا کہ ایلون مسک کو شادی کی پیشکش کر کے توجہ حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ جواب میں ایشلے کلیئر نے لکھا کہ ’اچھا اُن کے اصل میں 7 بچے ہیں‘۔
سربراہ ٹیسلا نے اس پر ’واہ‘ لکھ کر اپنی حیرانی کا اظہار کیا۔
ڈیلیٹ شدہ ٹوئٹ میں ایشلے کلیئر نے لکھا تھا کہ ’ایلون، میں گزشتہ کئی دنوں سے بات چیت کرنے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن آپ کوئی جواب نہیں دے رہے، آپ ہمیں کب جواب دیں گے؟‘
ادھر، نیو یارک پوسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایشلے کلیئر نے دعویٰ کیا تھا کہ ایلون مسک نے مجھے ایک شاندار اپارٹمنٹ اور کچھ احساس تفصیلات فراہم کی ہیں، حاملہ ہونے پر میں نے اکیلے وقت گزارا اور کسی کو اس بارے میں بتانے کی اجازت نہیں تھی۔
کہا جاتا ہے کہ ایلون مسک کے 12 بچے ہیں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ان کا پہلا بچہ کینیڈین مصنف جسٹن ولسن اور دوسرا موسیقار گرائمز سے ہے۔