اکثر اپنے متنازع بیانات، سیاسی وابستگیوں اور سوشل میڈیا پر غیر معمولی سرگرمیوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے ایلون مسک ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کے سوانح نگار کا دعویٰ کرنے والے سیٹھ ابرامسن طویل عرصے ان کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
سابق اٹارنی اور پروفیسر سیٹھ ابرامسن نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایلون مسک کے بارے میں چونکا دینے والے دعویٰ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ذہنی بیماری، منشیات کے استعمال اور تناؤ سے نبرد آزما ہیں جبکہ امریکا کو ان سے محفوظ رہنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ایلون مسک نے واقعی اپنا نام تبدیل کر لیا ہے؟
سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر سیٹھ ابرامسن نے لکھا کہ مجھے قانونی طور پر یقین ہے کہ وہ شاید پاگل ہو رہے ہیں، میں ان کا سوانح نگار ہوں جو پچھلے دو سالوں سے ان کے آن لائن رویے پر نظر رکھے ہوئے ہوں، وہ ذہنی بیماری، منشیات کے بھاری استعمال اور بہت زیادہ تناؤ میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے مزید وضاحت دی کہ ان کی نجی سرگرمیوں نے عوامی نتائج کا باعث بننا شروع کر دیا ہے، امریکی انتظامیہ ان سے بچانے کیلیے فوری کارروائی کرنے کی پوزیشن میں ہے جو ان کے ساتھ معاہدے کے خاتمے اور غیر آئینی DOGE اقدام کو روکنے کیلیے قانونی چارہ جوئی کا اشارہ بھی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے سیٹھ ابرامسن کی پیشگوئی پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ نے کہا کہ ایلون مسک ان کیلیے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ ایک ارب پتی ہیں، وہ پرائیویٹ جزیرہ کیوں نہیں خریدتے اور ساری زندگی سبزیاں اگانے اور ساحل سمندر پر چہل قدمی کیوں نہیں کرتے؟‘۔
سیٹھ ابرامسن کے ٹوئٹ پر ایلون مسک کی بہن ٹوسکا مسک نے بھی ردعمل دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’نہیں! آپ بہت ساری جگہوں پر غلط ہیں‘۔
سیٹھ ابرامسن کی پیشگوئی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایلون مسک نے حکمران لیبر پارٹی کے ساتھ اپنے جاری جھگڑے کے درمیان برطانوی سیاست میں مزید گہرائی سے کام کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔