اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

کیا ایلون مسک نے واقعی اپنا نام تبدیل کر لیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک، دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے بارے میں خبریں ہیں کہ انھوں نے اپنا نام تبدیل کر لیا ہے، یہ ٹھیک ہے لیکن صرف ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X کی حد تک۔

دراصل ایلون مسک نے اپنی ایکس پروفائل کو عارضی طور پر اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اپنا نام ’کیکئس میکسمس‘ رکھ لیا، یہی نہیں، انھوں نے اپنی پروفائل تصویر بھی تبدیل کر دی، جسے بعد ازاں انھوں نے ہٹا کر اصل نام بحال کر دیا۔

پروفائل پکچر کے لیے آپ کوئی بھی تصویر پسند کر سکتے ہیں لیکن ایک مینڈک کی تصویر بہت عجیب ہو سکتی ہے، ایلون مسک نے اپنی پروفائل پر مشہور میم کریکٹر ’پے پے دی فروگ‘ کی تصویر لگائی۔

- Advertisement -

ایلون مسک

ایلون مسک نے نام اور تصویر کیوں تبدیل کی، اس حوالے سے انھوں نے کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔ ایکس اکاؤنٹ پر ان کے 210 ملین یعنی 21 کروڑ سے زیادہ فالوورز ہیں۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ پروفائل میں ہونے والی اس تبدیلی نے کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی، اور ’میم کوائن‘ کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا، میم کوائن انٹرنیٹ میمز سے متاثر ہو کر بنائی گئی ڈیجیٹل کرنسی ہے، اسے کیکئس میکسمس بھی کہا جاتا ہے، یاد رہے کہ ماضی میں بھی ایلون مسک کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں سے کرپٹو پرائسز پر اثر پڑا تھا۔

خیال رہے کہ Kekius لفظ kek کی لاطینی شکل ہے، جس کا مطلب ’زور سے ہنسنا‘ ہے، جسے آن لائن گیمنگ کلچر میں کافی مقبولیت ملی لیکن اب اکثر اسے انتہا پسند دائیں بازو کے نظریات سے جوڑا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ Kek اندھیرے کے قدیم مصری دیوتا کا بھی نام ہے، جس کی شکل مینڈک کے سر کی طرح ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں